ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل میں نوائط کلب بنگلورو کے زیر اہتمام طلبا کی تعلیمی رہنمائی کے لئے  آج 24فروری کو  کیرئیرگائیڈنس ورکشاپ

بھٹکل میں نوائط کلب بنگلورو کے زیر اہتمام طلبا کی تعلیمی رہنمائی کے لئے  آج 24فروری کو  کیرئیرگائیڈنس ورکشاپ

Wed, 22 Feb 2017 21:13:34    S.O. News Service

بھٹکل:23/فروری    (ایس او نیوز)  نوائط کلب بنگلورو کے زیر اہتمام یکے بعد دیگر ے تعلیمی اور کھیل کے میدان میں مختلف کامیاب  پروگرامات کو انعقاد کرنے کے بعد اب نوائط یوتھ کونسل کے ذریعے پی یوسی دوم اور ڈگری کالج کے فائنل میں زیر تعلیم طلبا کے مستقبل کو روشن کرنے اور تعلیمی میدان کےمختلف شعبہ جات میں میسر روزگار اور دیگر مواقع کا تعارف پیش کرنے کے لئے ایک اہم پروگرام کیرئیر گائیڈنس ورکشاپ کا انعقاد کررہی ہے۔

نوائط کلب بنگلورو کے ذمہ داران کی طرف سے جاری کردہ اخباری بیان کے مطابق کیرئیر گائیڈنس کا ورکشاپ آج بروز جمعہ 24فروری 2016کو بھٹکل کے رائیل اوک ہوٹل میں دوپہر 2بجے سے شام 05-30بجے تک منعقد کیا جائے گا۔ جس میں بھٹکل ، مرڈیشور، شرور، منکی ، بیندور کے طلبا شریک ہوں گے۔ کہا گیا ہے کہ پی یو سی دوم اور ڈگری کے فائنل ائیر کے طلبا ورکشاپ میں شرکت کرکے رہنمائی حاصل کرسکتے ہیں ، ورکشاپ میں بنگلورو کے ماہرین کو مدعو کیا گیا ہے جو طلبا کی رہنمائی کریں گے۔

 


Share: